پشاور میں دھماکہ، 2پولیس اہلکار سمیت3افراد زخمی

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور کے علاقے اشرف روڈ پر دھماکے کے بعد 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں 2 کلو دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا جو کہ موٹرسائیکل میں نصب تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ یہ ایک ریمورٹ کنٹرول دھماکہ تھا، اس لئے اس کا اندازہ نہیں لگایا گیا۔ پولیس نے پورے علاقے کو سیل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ دھماکے والی جگہ سے مزید شواہداکٹھے کئے جا رہے ہیں۔زخمی ہونےوالے افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکا پشاور شہر کے تجارتی مرکز رامپورہ گیٹ میں دھماکہ ہوا ہے

مزید پڑھیں! مولوی کی بیوی سے محبت ایک عجیب داستان

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!