پانچ امریکی فوجیوں کے شام کی گیس فیلڈ میں داخلےکی رپورٹ

ویبغداد( آن لائن ) عراق کی سرحد کے قریب شام کی جنوبی گورنری الحسکہ میں الشدادی کے مقام پر واقع ایک گیس فیلڈ پرامریکی فوج نے قبضہ کرلیا۔ تاہم بعد ازاں امریکی فوجی واپس عراق لوٹ آئے۔عرب ٹی وی کے مطابق پانچ امریکی بکتر بند گاڑیاں

عراقی سرحد پار کرکے شامی حکومت کے زیرانتظام آئل فیلڈ میں داخل ہوگئیں ۔امریکی فوجیوں کے اس علاقے میں پہنچنے کے بعد فوجیوں نے الکبیبہ، غونا اورحویزیہ پٹرول تنصیبات کا جائزہ لیا۔ امریکی فوجیوں نے آئل اینڈ گیس فیلڈ میں داخل ہونے کے بعد ان مناظر کی ڈرون طیارے کی مدد سے عکس بندی کی۔ مشن مکمل ہونے کے بعد امریکی فوجی عراق واپس آگئیتھے۔گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ایک بڑا امریکی کارگو طیارہ الحسکہ کے شمال میں واقع قصبے تل بیدر کے قریب غیرقانونی طور پر قائم کردہ ہوائی اڈے القسرک اڈے پر اترا۔ یہ طیارہ 3 گھنٹے سے زیادہ وقت تک رہا اور اس کے بعد وہاں سے کسی نامعلوم منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔

مزید یہ پڑھیں! ایرانی جنگی بیڑےنے غلطی سے اپنی ہی کشتی کو میزائل ماردیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!