پانچ بچوں کو باغ سے آم توڑنے پر باندھنے والا مالک اپنے انجام کو پہنچ گیا

راجن پور (کائنات نیوز ) ضلع راجن پور میں باغ سے آم توڑنے پر باغ کے مالک نے 5 بچوں کو رسیوں سے باندھ دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔راجن پور کے علاقے فاضل پور میں واقع باغ کے مالک نے آم توڑنے والے 5 بچوں کو پکڑ لیا اور انہیں رسیوں سے باندھ دیا۔اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ نے مداخلت کر کے پانچوں بچوں کو رہا کروا لیا۔

تھانہ فاضل پور پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر باغ کے مالک چوہدری جعفر کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق بچوں کے والدین نے ملزم کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پولیس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔

مزید پڑھیں! یا اللہ میری سچی توبہ ،پاکستان کے اہم شہر میں سگی بیٹی سے شرمناک کام ، پھرپولیس نے با پ کیساتھ کیا کیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!