ارطغرل کے فنکاروں پر تنقید کرنیوالے پاکستانیوں کو احسن خان نے جھاڑ پلادی

کراچی(کاینات نیوز) نامور اداکارومیزبان احسن خان نے ترکی کے مقبول ترین ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے فنکاروں پر تنقید کرنے والے پاکستانیوں کو جھاڑ پلادی۔تقریباً 6 سال قبل ترکی میں نشر ہونے والا اسلامی تاریخ پر مبنی ڈراما’’دیریلش ارطغرل‘‘ جسے ’’ارطغرل غازی‘‘

بھی کہاجاتا ہے آج کل پاکستان کیسرکاری ٹی وی پراردو زبان میں پیش کیاجارہا ہے اور اس ڈرامے کی پہلی قسط نے ہی پاکستانیوں کو اپنا دیوانہ بنالیا ہے۔جہاں سوشل میڈیا پرڈرامے کو خوب پزیرائی مل رہی ہے وہیں کچھ پاکستانی مداح ڈرامے کے کرداروں کی ذاتی زندگی اور ان کے لباس و انداز پر تنقید بھی کررہے ہیں۔ڈرامے میں ارطغرل کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار اداکرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک کی اداکاری اور معصومیت نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا ہے۔تاہم اسرا ذاتی زندگی میں حلیمہ کے کردار سے بالکل مختلف ہیں حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مغربی طرز کے لباس میں تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر ان کے پاکستانی مداح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں اسلامی طرز کا لباس زیب تن کرنیکی ہدایات جاری کرنے لگے۔

مزید پڑھیں! میں نے وسیم اکرم کو قتل کر دینا تھا اگر! شعیب اختر نے تہلکہ خیز انکشاف کر دی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!