اللہ اکبر! ہاتھ اور انگلیاں ہلنے کے باوجود مردے کی تدفین پھر کیا ہوا

اسلام آباد (کائنات نیوز ) تدفین کے وقت مردے کی انگلیاں اور ہاتھ حرکت کرنے لگے مگر اسے دفنا دیا گیا ، بڑے مسلمان ملک سے ایسی خبر آگئی سب لرز اٹھے ۔۔۔انڈونیشیا میں ایک شخص کی آخری رسومات کے وقت خوف کا سماں پیدا ہوگیا جب لواحقین کو لگا کہ مردہ حرکت کررہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے شمالی علاقے میں واقع شہر

سلویسی میں مردے کی تدفین معمہ بن گئی، جنازے میں شریک افراد نے مذکورہ شخص کو زندہ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ 5 مئی کو پیش آیا جس میں ایک شخص کی تدفین کی جارہی تھی۔ اس موقع پر دیکھا گیا کہ تابوت کے اندر سے لاش حرکت کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، تدفین کے وقت اہلخانہ موجود تھے اور پادری نے دعائیں پڑھنا شروع کیں تو تابوت کے اندر سے مردے کو حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ’اس نے ہاتھ لہرایا، ہاں وہ شاید ابھی زندہ تھا اور وہ اپنا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کررہا تھا۔‘ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لاش ہل رہی تھی یا تابوت سے باہر نکلنے کی کوشش کررہی تھی، یہ معلوم نہیں ہے آیا وہ شخص ابھی تک زندہ تھا یا نہیں۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ مرنے کے بعد انسان کے اندرونی اعضا اپنی جگہ تبدیل کرتے ہیں جس کی وجہ سے مردے میں ہل جل پیدا ہوتی ہے اور لوگوں کو گماں ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہے۔

مزید پڑھیں! کبھی بھی اپنی بیٹیوں کو کسی کام سے نہیں روکا! سابق کپتان شاہد آفریدی

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!