پاکستان کی معروف ماڈل کو بھائی سمیت اغوا کر لیا گیا

اسلام آباد (کائنات نیوز) پاکستان کی معروف ماڈل کو بھائی سمیت اغوا کر لیا گیا ۔۔ماڈل سوزین خان کو بھائی سمیت اغوا کرلیا گیا۔ خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ سوزین کوان کے سابق شوہر نے اغوا کیا،دونوں میں کچھ عرصہ قبل ہی طلاق ہوئی تھی بتایا گیا ہے کہ سوزین خان اور ان کے بھائی کو لاہور کے علاقے سٹیٹ لائف ہاوسنگ سوسائٹی سے اغوا کیا گیا ۔

والدہ نے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دے دی ہے اور اعلیٰ حکام سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔سوزین کی شادی کراچی کے عاطف ڈان سے ہوئی تھی اور طلاق کے بعد دونوں میں اختلافات چل رہے تھے۔

مزید پڑھیں! جن عورتوں میں یہ نشانیاں ہوں وہ بہت ہی بابرکت ہوتی ہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!