پی ٹی وی میں ڈرامے کیلئے معاہدے پر دستخط لیکن اگلے ہی دن پروڈیوسر نے کہا پہلے میرے ساتھ سونا ہوگا

اسلام آباد(کائنات نیوز) معروف اداکارہ سحر شنواری نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی وی پروڈیوسر کی خواہشات مکمل نہ کرنے کی وجہ سے ان سے معاہدہ ختم کر دیا گیا تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی میں کام کرنے والے رومی نام کے پروڈیوسر نے مجھے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی، میرا معاہدہ صرف

اس بنا پر منسوخ کیا گیا کیونکہ میں نے پروڈیوسر کے ساتھ سونے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے سوپ اوپیرا کے معاہدے پر دستخط کئے ہوئے تھے جوپیشکش قبول نہ کرنے کی بنا پر ختم کردیا گیا۔اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے ان سے ٹیلنٹ کی بنیاد پر معاہدہ کر لیا گیا تھا، لیکن بعد میں اگلے ہی دن اس معاہدے کو اس لئے ختم کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے پروڈویوسر کے ساتھ سونے کی پیشکش کو ماننےسے انکار کر دیا تھا۔اداکارہ کا اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر مزید لکھنا تھا کہ ” میں جانتی ہوں کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں صلاحیتوں کے حامل افراد کو کس طرح سے فروغ دیا گیا، اب کم از کم وہ حلال ذرائع سے کما رہے ہیں۔

مزید پڑھیں! پاکستان کی معروف ماڈل کو بھائی سمیت اغوا کر لیا گیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!