کورونا وائرس کی وبا کے باعث مساجد میں اعتکاف کا اہتمام بھی محدود کردیا گیا

اسلام آباد (کاینات نیوز)کورونا وائرس کی وبا کے باعث مساجد میں اعتکاف کا اہتمام بھی محدود کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ معیاری ضابطہ کار ( ایس او پیز) کے تحت کم سے کم لوگ اعتکاف بیٹھے ، 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو اعتکاف کی اجازت نہیں

۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں صرف 15 افراد کو اعتکاف اجازت دی گئی ، فیصل مسجد میں اعتکاف کرنے والے افراد کا پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا دوسری جانب وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے مطالبہکیا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ مذہبی جوش و خروش سے منانے کی اجازت دی جائے۔قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی چند شقوں سے انحراف کیا جارہا ہے، اسلام آباد میں اعتکاف کی اجازت ہے ۔سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کا کہنا ہے کہ ہم جو کہتے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں، اعتکاف تو خود آئسولیشن ہے۔

مزید پڑھیں! اللہ اکبر! ہاتھ اور انگلیاں ہلنے کے باوجود مردے کی تدفین پھر کیا ہوا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!