ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی حلیمہ سلطان کی ٹویٹ نے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے

لاہور (کاینات نیوز) ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کی مرکزی اداکارہ اسرا بلجک (حلیمہ سلطان) کی وائرل ہونے والی ایک پرانی ٹویٹ نے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے۔ ٹویٹ میں اسرا نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑاکو جنگ کی حمایت کرنے پر کھری کھری سنائی ہیں۔

انہوں نے پریانکا کو انسانیت کا سبق سکھاتے ہوئے کہاکہ ’’محب وطن ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ جنگ کو بڑھاوا دیں۔ اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر ہونے کی حیثیت سے آپ کو جنگ جیسے موضوع پر بات ہی نہیں کرنی چاہیئے تھی،اسرا نے مزید لکھا آ پ بطور رول ماڈل بہت سے بچوں اور لوگوںپر اثرانداز ہوتی ہیں۔ اور آپ کا رویہ اس خاتون کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز تھا جس نے آپ سے صرف آپ کے اس بیان سے متعلق سوال پوچھا تھا جسے آپ پہلے ہی ٹویٹر پر لاکھوں لوگوں کے ساتھ شیئر کرچکی تھیں۔

مزید ہڑھیں! شادیاں کیسے کی جائیں؟ چین نے کرونا کےسائے میں بڑے مسئلے کا حل بھی ڈھونڈ لیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!