کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیتنے کا واحد حل بتا دیا گیا

پتوکی(کاینات نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی آصف علی ڈوگرکی صدارات میں تاجروں پولیس اور دیگر محکموں کے افسران کا اہم اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاؤن اورسرکاری ایس او پیز پر سختی سے عملددرآمد کروانے کا فیصلہ کیاگیا ۔

اجلاس میں ڈی ایس پی پتوکی راضوان منظور چیمہ ایس ایچ او سٹی پھولنگر اسلم بھٹی مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے نائب صدر حاجی محمد اسلم، میاں سرفراز احمد ،جنرل سیکرٹری ، حاجی عبدالغفوربھٹی ،حاجی محمد آصف سعید سٹی پریس کلب پتوکی کے صدرتنویر اسلم خاں ،میڈیا کواڈنیٹرخالد ورک ،چوہدری محمد اکرم میونسپل کمیٹی پتوکی کے اہلکاروں سمیت دیگرافرادنے شرکتکی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی آصف علی ڈوگرنے کہا ہے کہ شہری حکومتی ہدایات پر عمل کر تے ہوئے۔اپنے گھر وں میں رہیں تاکہ کرونا کے خلاف جاری جنگ کو جیتا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کرونا ایک خطر ناک وائرس ہے۔اس کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا شہری ماسک کا استعمال کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔حکومت نے لاک ڈاون کے دوران جن دوکانوں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ان کے علاوہ تمام مارکیٹں اور باازار تاحکم ثانی بند رھیں

گیاور۔سرکاری احکامات کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلا ف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اس سلسلہ میں پولیس کا گشت مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں! ڈراموں اور فلموں سے آج تک کوئی صحیح راستے پر نہیں چلا، مفتی طارق مسعود

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!