نعلین پاک کی بازیابی کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کوازسرنوفعال بنایاجائے ، چیف جسٹس آف پاکستان سے علماء کرام نے اپیل کر دی

کائنا ت نیوز!تحریک بازیابی نعلین پاک نے لاہوربادشاہی مسجدتبرکات گیلری سے محکمہ اوقاف کی زیرتحویل چورائے گئے نعلین پاک کی چوری کوطویل عرصہ گزرجانے کے باوجودتاحال عدم بازیابی

اورانکے چوروںکی عدم گرفتاری کیخلاف تحریک بازیابی نعلین پاک کے زیراہتمام علمائِ کرام کااجلاس ایوان مشائخ گڑھی شاہولاہورمیںمنعقدہواجس میںعلامہ پروفیسرشبیرانجم ،مفتی لیاقت علی صدیقی ،مولاناضیاء الرحمن فاروقی،مفتی عاشق حسین،علامہ محمدممتازاعوان،حافظ شعیب الرحمن،ڈاکٹرامجد حسین چشتی، پیرایس اے جعفری،علامہ خالدمحمو ،صاحبزادہ شان علی قادری ،پیرمحمدشاہدگورکھا،حافظ محمدزبیرورک ،مخدوم فیصل محمود،پیرسلطان معصومی ودیگرنے شرکت کی علمائِ کرام نے ایک بڑابینراُٹھائے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ نعلین پاک کی بازیابی کیلئے عدالت عظمیٰ کی طرف سے قائم کردہ جے آئی ٹی کوازسرنوفعال بنایا جائے اورکہاکہ نعلین پاک چوری کے ذمہ دار محکمہ اوقاف کی بڑی مچھلیوں کوشامل تفتیش کیا جائے تونعلین پاک بازیاب اورانکے چور مل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں!میاں بیوی کے تعلقات میں ایسےاعمال جنہیں ہم معمولی سمجھتے ہیں لیکن شریعت میں سنگین جرم ہیں

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

error: Content is protected !!