شادی ہونے کے بعد میاں بیوی میں سب سے پہلےکیا تبدیلی آتی ہے؟جانیں

شادی

کائنات نیوز! شادی تو وہ رشتہ ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ لڈو ہے جو کھائے پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے مگر ایک پرمسرت تعلق آپ کو موٹاپے کا شکار بھی بنا سکتا ہے۔ یہ دعویٰ اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ گلاسکو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق

شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے کا جسمانی وزن بڑھنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ شادی کے ایک سال بعد جوڑے کے جسمانی وزن میں اوسطاً دو سے ڈھائی کلو گرام وزن بڑھ سکتا ہے جبکہ جن لوگوں پر چربی زیادہ جلدی بڑھتی ہے، وہ تین ماہ کے دوران ہی دو کلو اضافی وزن کے مالک بن جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق اس کی اصل وجہ۔ شادی کے بعد کھانے کی مقدار میں اضافہ ہوجانا ہے، جبکہ نوبیاہتا جوڑے جسمانی طور پر زیادہ سرگرم نہیں رہتے یا ورزش سے دور ہونے لگتے ہیں، جس کی وجہ سے جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ ۔شادی کے بعد لوگوں کو اپنے جسمانی وزن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ موٹاپے کا شکار ہونا خود اعتمادی کو نقصان پہنچاتا ہے جبکہ شریک حیات سے تعلق بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سال امریکا کی فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بھی یہی بات سامنے آئی تھی۔ اس تحقیق میں کہا گیا تھا کہ اپنی شادی سے خوش جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کا خیال تھا کہ اس کی ممکنہ وجہ یہ ہے کہ۔ شادی کے بعد لوگوں کے اندر اپنی شخصیت یا جسمانی وزن کے حوالے سے تشویش کم ہوجاتی ہے یا ان کی نظر میں اس کی زیادہ اہمیت نہیں رہتی۔ ایک اور امریکی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان پیار جتنا بڑھتا ہےجسمانی وزن بھی اسی طرح تیزی سے بڑھتا ہے۔ اس کے مقابلے میں جو جوڑے ایک دوسرے سے زیادہ خوش نہیں ہوتے، ان کا وزن بھی زیادہ نہیں بڑھتا

چائے والااچانک 50 کروڑ کا مالک بن گیالیکن کیسے ؟

اپنی رائے کا اظہار کریں