اگر آپ کو جِلد پر اس قسم کی 3 علامات ظاہر ہوں تو سمجھ جائیں کہ آپ خطرناک بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں

اگر آپ کو جِلد

کانئات نیوز !  اگر آپ کو جِلد پر اس قسم کی 3 علامات ظاہر ہوں تو سمجھ جائیں کہ آپ خطرناک بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔۔۔شوگر ایک ایسی بیماری ہے جو خاموشی کے ساتھ انسان کے اندر اپنا جال بچھا رہی ہوتی ہے۔ ذیابطیس جسمانی اعضاء سمیت جِلد کو بھی بُری طرح سے متاثر کرتی ہے، ذیابطیس کی چند علامات اِس مرض سے قبل یا بعد میں جِلد پر ظاہر ہوتی ہیں جنہیں نظر انداز کرنا مشکلات میں مزید اِضافہ کر سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ذیابطیس کے مریضوں میں پچھلےچند سالوں میں حیرت انگیز طور پر اِضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث غیر متوازن غذا کا استعمال اور غیر متحرک زندگی کو قرار دیا جاتا ہے، یہ مرض کسی بھی عمر کے انسان کو اپنا شکار بنا سکتا ہے، شوگر کی علامات سب سے پہلے جلد پر آنا شروع ہوتی ہیں۔ ذیابطیس (شوگر) کی جلد پر ہونے والی علامات درج ذیل ہیں۔ 1- جلد کا موٹا اور سخت ہوجانا اگر آپ محسوس کریں کہ آپ کے ہاتھوں یا پاؤں کی انگلیوں کی جلد موٹی اور سخت ہو گئی ہے تو دیر مت کریں،اس علامت کا یہ بھی مطلب ہو سکتا ہے کہ آپ ذیابطیس کا شکار ہو چکے ہیں اور اس بات سے لا علمی آپ کو مزید مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بازؤں کی جلد کا سوج جانا خطرناک ترین علامات ہے۔ تو لازمی ہے کہ ذیابطیس کے مریضوں کو اپنی جلد پر بہت زیادہ خیال رکھنا چاہئے کیوںکہ زیادہ تر شوگر سے متعلق علامات پہلے جلد پر ظاہر ہوتی ہیں جو کہ خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہوتی ہیں۔ 2- جلد پر چھالوں کا آجانا اگر آپ کی جلد پر چھالے ابھرنے لگ جائیں تو ایسا ہونا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، یہ چھالے ہاتھوں، پاؤں، ٹانگوں، بازؤں پر بن سکتے ہیں۔ 3- زخم دیر سے بھرنا یا کھُل جانا اگر آ پ کے زخم جلدی ٹھیک نہیں ہو رہے ہیں،زخموں پر سیرم آنے کے بجائے خون کا رسنا جاری ہے اور زخم کھُل جائے تو یہ ذیابطیس کے خطرناک حد تک ہونے کی علامت ہے۔ ایسے میں اپنے ڈاکٹر سے فوراً رجوع کرنا چاہیے، اگر ذیابطیس کا معلوم ہے تو اپنی غذا کو معالج کی تجویز کے مطابق مثبت بنائیں اور اگر اس بیماری سے لاعلم ہیں تو فوراً اپنا بلڈ شوگر کا ٹیسٹ کروائیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں