ویرات کوہلی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ ;آئی پی ایل کے جاری ایڈیشن کے بعد اپنی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ ویرات کوہلی نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ آئی پی ایل کا رواں سیزن بحیثیت کپتان رائل چیلنجرز بنگلور میرا آخری سیزن ہوگا ۔
Virat Kohli to step down from RCB captaincy after #IPL2021
“This will be my last IPL as captain of RCB. I’ll continue to be an RCB player till I play my last IPL game. I thank all the RCB fans for believing in me and supporting me.”: Virat Kohli#PlayBold #WeAreChallengers pic.twitter.com/QSIdCT8QQM
— Royal Challengers Bangalore (@RCBTweets) September 19, 2021
انہوں نے کہا کہ میں اپنا آخری آئی پی ایل میچ کھیلنے تک رائل چیلنجرز بنگلور کا کھلاڑی رہوں گاجبکہ میں اس ٹیم کے تمام شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر یقین کیا اور مجھے سپورٹ کیا۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی 2013 سے رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی کررہے ہیں مگر وہ اب تک ایک بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیت نہیں سکے۔ یاد رہےکہ کچھ روز ; قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کے بعد مختصر فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنےکا بھی اعلان کیا تھا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں