بیسن عرق گلاب کا جادوئی رنگ گورا کرنے کا فیس واش اس سے منہ دھو لیں اگلے دن آپ کا چہرہ چمکدار نظر آئے گا

چہرہ چمکدار

کائنات نیوز ! ہم آپ کو بتائیں گے کہ بیسن سے کیسے رنگ گورا کیاجاسکتا ہے؟ کون نہیں چاہتا کہ اس کی جلد تروتازہ اور نکھر ی نکھری رہے۔ اگرآپ بھی ایسا ہی چاہتے ہیں بس اس ٹو ٹکے پر عمل کریں۔ یہ بہت ہی آسان سا طریقہ ہے روزانہ بیسن کو پانی میں ملاکر لگائیں ۔ اور پھر دیکھیں ہر نئے دن آپ کی رنگت نکھرتی جائے گی۔اور آپ کو کسی بھی دوسرے کریموں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بیسن سے رنگ گوراکرنا کم ازکم دو چمچ بیسن لیں۔ حسب ضرورت صاف پانی لیں۔ دونوں چیزوں کو اچھی طرح آپس میں ملالیں۔

اب اس تیار آمیزے ہاتھوں اور چہرے پر لگائیں ۔ پانچ سے دس منٹ تک ہلکا ہلکا سامساج کریں۔ پھر منہ پانی سے دھولیں۔ صر ف چند روز کے اندر رنگت نکھر جائے گی۔ بیسن پمپلز کے علاج کےلیے نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے۔ جلد کی گہر ی رنگت کو ہلکا کرنے اور جلد پر ماحولیاتی آلودگی کے باعث مٹی ، گرد، ٹریفک کا دھواں اور جمے ہوئے میل کچیل کو جلد صاف کرنے کی تمام خصوصیات اس میں موجود ہیں۔ کسی کیمیائی اجزاء سے بھر پور فیس واش یا صابن بار کواستعمال کرنے کے بجائے اگردن میں دو بار بیسن میں چند قطرے لیموں کے شامل کرکے اس سے منہ دھویا جائے تو اس سے چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے گا۔ اور چہرے پر نمایاں ہونے والا آئل بھی کافی حد تک کم ہوجائےگا۔ بیسن کےاستعمال سے چہرے پر دانوں کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے کریموں کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی۔چہرہ جتنا صاف اور حسین نظر آتا ہے اتنی ہی آپ خوش و خرم بھی ہوتی ہیں لیکن اگر کسی وجہ سے چہرے پر نشانات اور رنگت خراب ہوجاتی ہے

تو آپ فارمولا کریموں کا رخ کرتی ہیں جن سے بعد ازاں آپ کا چہرہ مزید خراب ہونے لگتا ہے۔ کچن میں موجود ان چیزوں کو ایک مرتبہ اپنے چہرے پر لگا کر تو دیکھیں آپ ہر طرح کی کریموں کو لگانا بھول جائیں گی۔ ایک ٹماٹر اور ایک آلو کو دھو کر ان کا رس نکال لیں ساتھ ہی اس میں ایک لیموں کا رس، ایک چمچ سرکہ اور ایک چمچ عرقِ گلاب شامل کرلیں۔ ایک پیالی میں چار چمچ بیسن، ایک چمچ بیکنگ پاؤڈر اور ایک چمچ شہد ڈال کر اچھی طرح اس کو مکس کریں۔ اب اس میں آلو، ٹماٹر اور لیموں کا جوس ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس پیسٹ کو دن میں دو مرتبہ یا چہرہ دھونے سے پانچ منٹ قبل لگالیں۔ روزانہ کے استعمال سے آپ خود اپنی رنگت میں بھی فرق محسوس کریں گی ساتھ ہی آپ کی جلد پر قدرتی اجزاء سے نکھار بھی آنے لگے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں